بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملہ کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

Monday, 21 November, 2022

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملہ کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے وفاق اور پنجاب کی رہائی کیخلاف اپیلیں مسترد کردی کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ملزم کے وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ رانا تنویر کی عمر قید کی سزا پوری ہو چکی ہے،سزا پوری ہونے کے باوجود رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا ہے عمر قید کی مدت 14 سال ہے میرے موکل کو جیل میں قید تقریبا 20 سال ہو چکے ہیں،
عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا رانا تنویر کو 2005 میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی رانا تنویر حسین کو 31 دسمبر 2003 کو پنڈی ٹوٹل حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جیل حکام کی جانب سے سزا پوری ہونے پر رانا تنویر کو رہا نہیں کیا جارہا تھا سپریم کورٹ نے رہائی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے وفاق اور پنجاب کی اپیلیں خارج کردی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *