بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 13.5°C
Wednesday, 25 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448

سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، امریکا

Thursday, 23 November, 2023

ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا ہے، بھارت معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے آنے والے دنوں میں اس بارے میں کچھ کہے گا۔جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پر واضح کردیا ہے کہ ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے۔اس سے پہلے برطانوی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، امریکی حکام کی مداخلت کے سبب ان کی جان بچی۔امریکی انٹیلی جینس نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنا کر بھارت کو بھی خبردار کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *