بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 12°C
Thursday, 26 November 2026 | پاکستان: 17 جمادی الثانی 1448

سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ارشد ندیم نے کیا کہا؟

Sunday, 11 August, 2024

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایک صحافی نے ارشد ندیم سے سوال کیا کہ آپ بھی سیاست میں آئیں گے؟ صحافی کے سوال پر جیولن تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ میرا جو کام ہے میں وہ ہی کروں گا، میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں۔پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا لاہور پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم کی پرواز رات 1 بج کر 25 منٹ پر لاہور پہنچی ، اس موقع پر ان کے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا ۔ہزاروں فینز اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے لاہور ائیر پورٹ پہنچے ، بینڈ نے دھنیں بکھیر کر ماحول میں اور جوش پیدا کر دیا۔عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، خوشی میں جھومتے فینز نے سیلفیاں بھی لیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *