اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ فیصلے میں لکھا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے۔فیصلے میں لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔ جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو پٹیشنر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔سردار لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک کے چیف ایگزیکٹو تھے اور چیف ایگزیکٹو کو اس کا حلف ایسی صورت حال میں اختیار دیتا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کھوسہ صاحب یہ بتائیں کہ پاکستان میں امریکا کی طرح دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا کوئی قانون موجود ہے؟ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ اس سائفر کو تو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا تھا، اس ملک میں لیاقت علی خان کا قتل ہوا جبکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی جو ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔لطیف کھوسہ نے بتایا کہ یہ سائفر امریکا میں سفیر اسد مجید نے دفتر خارجہ کو بھجوایا تھا، میرے دوست کہیں گے سیاسی بات کر رہا ہے، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، اسرائیل کے پیچھے امریکا ہے اور امریکا کو ہم نے سپر پاور خدا مان لیا ہے۔ ڈونل لو نے اس ملک کے وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے دھمکی دی، یہ تسلیم شدہ ہے یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھی۔ پاکستان نے امریکا سے احتجاج کیا اور میں نے جب یہ کیس دیکھا تو حیران رہ گیا۔سردار لطیف کھوسہ نے وزیر اعظم کا حلف نامہ عدالت کے سامنے پڑھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بتانا ہے آپ کے ملک کو کوئی خطرہ تو نہیں ہے، یہ خود وزیر اعظم نے جج کرنا ہے کہ ملک کو کسی ایکٹ سے کوئی خطرہ تو نہیں۔وزراء کا حلف بھی سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کے سامنے پڑھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں وہ جو درست سمجھتا ہے تو وہ اس کو ڈسکلوز کر سکتا ہے؟وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی بالکل وزیراعظم جو درست سمجھتا ہے وہ ڈسکلوز کر سکتا ہے
خاص خبریں
سیکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے، سائفر کیس فیصلہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 396 Views
- 3 سال ago

