جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے طلاق کا جشن منا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ جنوبی کوریائی خاتون چو سیونگ یون نے اپنی طلاق کے موقع پر دوستوں کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔خاتون کا اس موقع پرکہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد طلاق یافتہ خواتین کے حوالے سے معاشرے میں پائے جانے والے منفی تصورات کو چیلنج کرنا اور زندگی کے نئے سفر کا آغاز خوشی اور مثبت سوچ کے ساتھ کرنا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں چو سیونگ یون کو چمکدار لباس پہنے اپنے دوستوں کے ہمراہ جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر خاتون نے کیک کاٹا، تقریر کی اور دوستوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارے، جبکہ شرکاء تالیاں بجا کر انہیں مبارک باد دیتے رہے،خاتون نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ان کی طلاق کی تقریب شادی کی تقریب سے بھی زیادہ شاندار تھی۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں