بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

شاہین شاہ آفریدی کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی مکمل

Tuesday, 18 April, 2023

لاہور: شاہین شاہ آفریدی کے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی مکمل ہوگئی۔پیسر شاہین آفریدی نے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی ففٹی کا سنگ میل گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں نیوزی لینڈ سے میچ کے دوران عبور کیا۔کپتان بابر اعظم نے شاہین کو میچ شروع ہونے سے قبل 50 ویں کیپ پیش کرتے ہوئے کیریئر میں مزید کامیابیوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی تالیاں بجاکر حوصلہ افزائی کی اور گلے لگاکر مبارکباد بھی دی۔یاد رہے کہ شاہین سے قبل 20 پاکستانی کرکٹرز 50یا زائد میچز کھیل چکے ہیں، شعیب ملک نے سب سے زیادہ 123 مقابلوں میں حصہ لیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *