سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلی کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینئر مشیر بنانے پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے مشکور ہیں۔شاہ فرمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بنائی گئی احتساب کمیٹی کے رکن ہیں، کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مانیٹر کرنا ہے۔سابق گورنر نے مزید کہا کہ انہیں حکومت کا حصہ بننا اچھا نہیں لگتا۔





