بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

صدر مملکت کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعنیاتی کی منظوری

Wednesday, 9 November, 2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کی بطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

صدر مملکت کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعنیاتی کی منظوری
صدر مملکت کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعنیاتی کی منظوری

اس کے علاوہ صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مندرجہ بالا تعیناتیوں کی منظوری آئین پاکستان کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *