بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Friday, 25 September 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الثانی 1448
صوبے میں گورنر راج لگانے کے لیے مشاورت ہوئی ہے، گورنر خیبرپخونخوا

صوبے میں گورنر راج لگانے کے لیے مشاورت ہوئی ہے، گورنر خیبرپخونخوا

Friday, 25 September, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگنے کا امکان ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے، گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے۔

 

پشاور میں میڈیا ٹاک میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کےحوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں، پی ٹی آئی کےلوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں

 

 

پی ٹی آئی کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ہماری پولیس شہادتیں دے رہی ہیں، آپ ان کو سہولیات نہیں دے رہیں،  سب سے کم تنخواہیں ہماری پولیس کی ہے، صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی 25 فیصد کوٹہ ڈی ایس پیز کی بھرتی میں چاہتےہیں، ایسےغلط ایکٹ کےسامنے دیوار بنیں گے، ہم اپنی پولیس کا تحفظ کریں گے،  گورنر راج کا امکان بھی ہے اور آئین میں اس کی گنجائش بھی ہے۔

 

ان کا  کہنا تھا کہ صوبہ میں امن وامان کی صورتحال دیکھیں اور لانگ مارچ کو دیکھیں،  سی ایم کہہ رہےہیں کہ اسلام آباد جاتے ہیں چڑھائی کیلئے، اپنے صوبہ میں امن کی صورتحال کو دیکھیں، عدالت نے قیدی کو سزا دینی ہےیا نہیں ان کا کام ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *