بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Tuesday, 20 February, 2024

پاکستان اسٹیبلائزیشن پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کی این اے 117 سے جیت کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 9 فروری کو جاری کردہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری کردہ علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ علی اعجاز بٹر نے کہا کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں نتائج مرتب کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *