بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 13 محرم 1448

علی امین گنڈا پور بھاری اکثریت سے خیبرپختونخوا کے 22ویں قائد ایوان منتخب ہوگئے

Friday, 1 March, 2024

علی امین گنڈا پور بھاری اکثریت سے خیبرپختونخوا کے 22ویں قائد ایوان منتخب ہوگئے۔نومنتخب اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 22ویں اسپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے عباد اللہ خان تھے جنہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی حمایت بھی حاصل تھی۔ سپیکر کے پی اسمبلی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عباد اللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے، اس طرح علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ حاصل کیے اور وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *