بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

عمران اور بشری کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے،عظمی

Tuesday, 4 March, 2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق ان کے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں، جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت،سبزیاں ،دالیں ،چقندر کا جوس مل رہا ہے، عمران خان کو کافی،بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں، بشری بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے، پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے انکے آ قا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا ۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ دو روز قبل انکی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے چار سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ انکا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *