خاص خبریں

عمران خان سے مولانا شیرانی کی ملاقات؛ ’پی ٹی آئی کےخلاف ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہیں‘

عمران خان سے مولانا شیرانی کی ملاقات؛ ’پی ٹی آئی کےخلاف ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہیں‘

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی مولانا خان محمد شیرانی کی سربراہی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کیخلاف حکومتی یلغار ور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ زمان پارک آمد میں ہونے والی ملاقات سے متعلق جے یو آئی پاکستان کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت کی گئی۔علاوہ ازی جے یو آئی پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغوا اور 9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ نہتے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔جے یو آئی پاکستان نے 9 مئی کے کو جلاؤ گھیراؤ سے املاک کو نقصان پہنچانے، 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا اور پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں جاری غیرقانونی کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri