بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں سمیت حلف اٹھالیا

Tuesday, 4 October, 2022

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔
پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں آزادی تحریک میں حصہ لینے سے متعلق تقریب ہوئی جس میں عمران خان نے کارکنوں کے ہمراہ تحریک میں بھرپورحصہ لینے کا حلف اٹھایا۔
سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے حلف لیا۔ عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک اورعلی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔
بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قائدین، عہدیداروں، تحصیل و ولج کونسل ممبران اور کارکنوں سے اپنے خطاب میں انھیں ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں کسی بھی وقت حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے حتمی کال دے سکتے ہیں، آج پاکستانی قوم کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا۔ سب نے حقیقی آزادی تحریک میں جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک پر چوروں کا تسلط ہے جو گزشتہ تیس سالوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں اور اب کی بار بھی نا اہلوں کا یہ ٹولہ حکومت میں صرف اپنے خلاف کرپشن کے کیسز ختم کرنے آیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی سے ذاتی لڑائی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے کھڑے ہیں۔ اس کرپٹ ٹولے نےماضی میں این آر او لیکر اپنی چوریاں معاف کرائیں اورصرف دس سالوں میں قرضے میں چار گنا اضافہ کیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں