بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے میں کامیابی نہیں ملےگی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

Tuesday, 20 December, 2022

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کارڈ کھیلا تھا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا انہیں کامیابی نہیں ملےگی وہ صرف اقتدار کی حوس کو پورا کرنے کے لیے آئے تحریک انصاف کی کوئی اخلاقی و سیاسی اقدار نہیں افسوس ہوتا کے کہ کیسے لوگ اقتدار میں آئے یہ بات انھوں نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ عمران خان خود تو حکومت کی ذمے داری سنبھال نہیں سکے اور الزام باجوہ کو دیتے ہیں وہ اس وقت بھی چاہتے کہ ملک میں افرا تفری ہو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے وہ چاہتے ہیں کہ عدالتیں اور الیکشن کمیشن ان کا ساتھ دے صبح شام یہ شخص عمران خان گالیاں دیتا ہے اگر آپ سنبھال نہیں سکے تو جنرل باجوہ کا کیا قصور ہےآپ کو جب ضرورت پڑتی تھی وہ آتے تھے اس سے بڑھ کر گھٹیا بات نہیں ہوگی کہ جو شخص احسان کرے اسے گالیاں دی جائیں جو زخم انہوں نے تین اڑھے تین سال دیئے وہ اس وقت بھی رس رہےہیں عدالتیں انکی مرضی کے مطابق کام کریں تو وہ انکو بہت پسند ہے الیکشن کمیشن انکی مرضی کے مطابق کام کرے تو وہ انکو کو بہت پسند ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *