بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 19 July 2026 | پاکستان: 5 صفر 1448
عمران خان کی بہن کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر نوٹس جاری

عمران خان کی بہن کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر نوٹس جاری

Sunday, 19 July, 2026

اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر مہم پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد انکوائری کے سلسلے میں تفتیش جاری رہی ہے۔
نوٹس میں نورین نیازی سے کہا گیا ہے کہ آپ کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ جھوٹا، جارحانہ اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا مواد پھیلاتے ہوئے پایا گیا ہے۔این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو انکوائری کے سلسلے میں اسلام آباد میں بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انکوائری نمبر RE-2031/2026 کے تحت طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے یا کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *