بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الاول 1448

عمران خان کی کوشش ہے پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوکر ڈیفالٹ کر جائے،رانا ثناء

Monday, 30 January, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوکر ڈیفالٹ کرجائے۔یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کا وقت آئین پاکستان میں مقر ہے،آئین کے مطابق الیکشن کرائے جائیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں امریکی ڈالر کو آزاد کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *