بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج

Monday, 27 March, 2023

کراچی: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ الزام نمبر 128/23 تھانہ جمشید کوارٹر میں محمد اقبال نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ حسان نیازی اوردیگرساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حسان نیاز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر ویڈیو میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا، حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کرکے دھمکایا اور کہا کہ عمران خان گرفتار ہوا تو کسی حاجی یا حافظ کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔مدعی کی جانب سے ایف آئی آر میں یہ کہا گیا کہ حسان نیازی نے سوشل میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی، حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں