بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

عمران ہینڈلرز کے لیے کیس بنانے کی خاطر مذاکرات کر رہے ہیں، احسن اقبال

Tuesday, 2 May, 2023

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہینڈلرز کے لیے کیس بنانے کی خاطر مذاکرات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اپنے ہینڈلرز کی موجودگی میں الیکشن کرا لیں مگر ہم اس کی خواہش کا ایندھن بننے کو تیار نہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تین رکنی بینچ کا فیصلہ عمران خان کا فیصلہ ہے، یہ اقلیتی فیصلہ ہے، اسے تو سپریم کورٹ کے اپنے ججوں نے بھی تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آدھے ہینڈلرز ریٹائر ہوگئے اور باقی بھی ستمبر میں ریٹائر ہوجائیں گے، عمران کی کوشش یہ ہے کہ وہ سزاؤں سے بچ سکیں اور کارکنوں کے زور پر عدالت کو مرعوب کر سکیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ عدالتی نظام ان کے سامنے پسپائی بھی اختیار کر رہا ہے، ہمیں ضمانت نہیں ملتی تھی اور عمران خان کو ایک دن میں آٹھ آٹھ ضمانتیں مل جاتی ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں