بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

فلورملز ایسوسی ایشن کا کراچی کی تمام فلور ملز فوری طور پر بند کرنے کا اعلان

Thursday, 2 March, 2023

کراچی: فلورملز ایسوسی ایشن نے کراچی کی تمام فلور ملز فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر نے کہا کہ محکمہ خوراک وعدوں کے برعکس ناقص اور کم مقدار میں گندم فراہم کررہی ہے، جھوٹے الزامات پر کراچی کی 4، اندرون سندھ کی 3 ملز کو سیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوٹے سے کم گندم کی فراہمی کے باوجود سستا آٹا فراہم کرنے کا دباؤڈالا جارہا ہے، فلور ملز کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گی، آج سے آٹا میدہ، چوکر کی ڈلیوری اور ملز پر فروخت نہیں ہوگی۔چوہدری عامر نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ کا کوئی بھی نیا چالان قبول نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *