پاکستان جرائم

فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی رہائی کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جہلم میں اراضی سے متعلق نیب کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔فواد چوہدری کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمارے پاس ایک گواہ ہے جو کہتا ہے کہ فواد چوہدری نے پانچ لاکھ روپے رشوت لی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 50 لاکھ روپے نیب کے دائرہ اختیار میں کیسے آتے ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس ابھی انکوائری کے مرحلے پر ہے، مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ایکنک سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے شواہد کے لیے بعد میں لکھا اور پہلے آدمی کو گرفتار کیا۔ فواد چوہدری کے خلاف نیب کے پاس اہم شواہد کیا ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تو چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہوگئے اور کہا کہ سپریم کورٹ سے چلے جاو¿، پہلے ثبوت بتاو¿۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri