بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

فیس لیس اپریزمنٹ سسٹم گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے ہے: علی پرویز ملک

Monday, 6 January, 2025

وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیس لیس اپریزمنٹ سسٹم گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے ہے۔وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ قانون میں رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے اس سسٹم کو سراہا ہے، یہی سسٹم اگلے 2 سے 3 مہینوں میں دیگر ٹرمینلز پر بھی نافذ ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی قیادت میں آپ کو ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی، کاروباری شخصیات نے اس فیس لیس اپریزمنٹ کی کاوش کو سراہا ہے۔وزیرِ مملکت علی پرویز ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلو انٹرنیٹ پر معیشت کے بارے میں جیسی تنقید ہوتی ہے ویسا ہے نہیں، ہم نے فکسڈ لائن انٹر نیٹ کی اسپیڈ کو مینٹین کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *