بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

قومی اسمبلی کے ایوان میں 5 آزاد ارکان پہنچ گئے

Monday, 21 October, 2024

سینیٹ سے منظور کی گئی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 5 آزاد ارکان قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پہنچ گئے۔ایوان پہنچنے والوں میں چوہدری الیاس، عثمان علی، مبارک زیب، ظہور قریشی اورنگزیب کھچی شامل ہیں۔پانچوں ارکان نے پی ٹی آئی کی حمایت سے الیکشن جیتا تھا۔یاد رہے کہ حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں جب کہ حکومتی اتحاد 211 ارکان پر مشتمل ہے۔حکومتی بنچوں پر مسلم لیگ ن کے پاس 111، پیپلز پارٹی کے پاس 69، ایم کیو ایم کے پاس 22، ق لیگ کے پاس 5، آئی پی پی کے پاس 4 جبکہ مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے پاس ایک ایک نشست ہے۔ ایک رکن ہیں.

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں