بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.3°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448
قیمت کم ہوگئی عوام کو سستا پیٹرول نہیں دیا جارہا؛ ٹرمپ کا آئل کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

قیمت کم ہوگئی عوام کو سستا پیٹرول نہیں دیا جارہا؛ ٹرمپ کا آئل کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

Thursday, 25 June, 2026

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو نہ پہنچانے پر تیل کمپنیوں اور پمپ مالکان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی بڑی تیل کمپنیوں پر پیٹرول کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برقرار رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ انصاف کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود صارفین کو اس کا فائدہ نہیں پہنچایا جا رہا۔انھوں نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ خام تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں لیکن پٹرول پمپوں پر عوام سے اب بھی زیادہ قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔ بڑی تیل کمپنیاں خام تیل سستا خرید رہی ہیں۔امریکی صدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ سستے داموں خام تیل لینے والی آئل کمپنیاں پیٹرول کی قیمتیں اسی تناسب سے کم نہیں کر رہیں۔ قیمتیں پتھر کی طرح نیچے گر رہی ہیں لیکن صارفین سے زیادہ رقم وصول کی جا رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے پیٹرول پمپس پر عوام سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے کو سراسر استحصال قرار دیتے ہوئے سخت قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *