بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ

Friday, 10 January, 2025

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا۔ منگل سے لگی آگ بجھانے کیلئے پانی اور اہلکار کم پڑگئے، آگ سے 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 95 ہزار صارف بجلی سے محروم ہیں۔آگ سے متاثرہ علاقے سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ املاک راکھ کا ڈھیر بن گئیں، مشہور ہالی ووڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 50 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، خشک اور تیز ہواں سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں