بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

لاہور، کوچنگ سینٹر کے پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

Wednesday, 8 January, 2025

لاہور میں کوچنگ سینٹر کے پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق بچی کی ماں نے بتایا کہ پرنسپل نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کے لیے نویں جماعت کی طالبات کو سینٹر بلایا، پرنسپل نے دیگر طالبات کو واپس بھیجا اور انکی بیٹی سے لیب روم میں زیادتی کی۔متاثرہ بچی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انکی بچی کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے، رپورٹ سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں