بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

لاہور اور ملتان میں اسموگ میں کمی ، تعلیمی ادارے کھل گئے

Wednesday, 20 November, 2024

لاہور اور ملتان میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں شہروں میں اسکول کھلنے کا وقت صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں ہو گا۔طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ٹریفک کے دبا سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت رکھا گیا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں