بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص

Sunday, 19 January, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کیلئے ایک اور انقلابی قدم اٹھا دیا۔لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص کر دیا گیا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں مخصوص لین کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا۔اس اقدام سے سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ، کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے، 10 کلو میٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *