بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

مائنز اینڈ منرلز ملک کی ترقی کا بل، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے: امیر مقام

Monday, 21 April, 2025

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز پاکستان کی ترقی کا بل ہے، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔
پشاور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کی لیڈر شپ میں خیبر پختونخوا میں ترقی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور شہباز شریف نے کے پی کے عوام کو کال دی تو ہر آواز پر لبیک کہا، ماضی میں اور آئندہ مستقبل میں عوام کا ساتھ دوں گا، قائد نواز شریف کا حکم ہے کہ ملک کے نوجوان کو ملک کی ترقی میں شامل کیا جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لئے رانا مشہود کو ذمہ داری دی گئی ہے،وہ ہمارا پیغام آگے لے جائیں کہ خیبرپختونخوا کا جذبہ پورے پاکستان سے زیادہ ہے۔
امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئے حیات آباد میں دفتر قائم کردیا ہے، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کی حلف برداری کی گئی، ہر یونین کونسل تک یہ سلسلہ بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دن رات محنت کی، ایک سال میں کارکردگی کسی معجزے سے کم نہیں، شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح کو کم کردیا، مائنز اینڈ منرلز پاکستان کی ترقی کا بل ہے، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *