بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

مداحوں کے سامنے پرفیکٹ زندگی مت شیئر کریں، صحیفہ جبار کا فنکاروں سے اپیل

Tuesday, 23 January, 2024

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ساتھی فنکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداحوں کے سامنے پرفیکٹ زندگی کی جھوٹی تصاویر مت پوسٹ کریں۔انسٹا گرام میں پوسٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ انفلوئنسر اور فنکار صرف اچھے لمحات شیئر کرتے ہیں اور ناخوش گوار واقعات کو خفیہ رکھتے ہیں۔اداکارہ نے ساتھی شوبز شخصیات سے درخواست کی کہ وہ فالوورز اور مداحوں کو وہ سکھائیں جو والدین نے ہمیں سکھایا کہ کیسے شادی جیسے نازک رشتے کو نبھانا ہے اور کیسے اس رشتے میں رہ کر مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔انہوں نے نے مزید لکھا ہے کہ جب لوگ سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کی تقریبات شیئر کرتے ہیں تو انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ اس کے حصول کیلئے انہیں کتنی قربانیاں دینی پڑیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں