بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

مدین واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

Sunday, 23 June, 2024

سوات کے علاقے مدین میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور آتش زنی کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔دوسری جانب مدین واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔واضح رہے کہ 20 جون کو مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر جلا دیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *