بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

مذاکرات سے متعلق عمران خان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں، فیصل کریم کنڈی

Tuesday, 2 May, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق عمران خان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں محمد علی باچا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی حامی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ایک طرف جلد الیکشن کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، دوسری جانب عمران خان دو اسمبلیوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔محمد علی باچا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ چشمہ رائٹ بینک کینال کی مرمت اور بحالی اگلے ماہ مکمل ہوجائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *