بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

مراکش میں موڑ کاٹتے ہوئے بس الٹ گئی، 24 افراد ہلاک

Monday, 7 August, 2023

رباط: مراکش میں موڑ مڑتے ہوئے بس الٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا۔ بس میں سوار افراد ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار جا رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسیکو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔مراکش میں رواں سال مارچ میں بھی منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک افراد میں زیادہ تر کسان تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *