بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.7°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ملک اسطرح نہیں چل سکتا جس طرح چلایا جارہاہے ، خالد مقبول صدیقی

Wednesday, 27 November, 2024

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جس طرح ملک چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ جاگیردارانہ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں، آئین و قانون احتجاج کی اجازت دیتا ہے تشدد کی نہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جن لوگوں نے مذاکرات کے دروازے بند کیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ آخری حل مکالمہ ہے، مکالمے کے امکانات ختم نہیں کرنے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوال کرنا انتہائی اہم ہے، پانی کے مسئلے پر تمام صوبوں کی مرضی سے فیصلہ ہونا چاہیے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں