بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

ملک بھر میں کورونا کے 89 کیسز سامنے آگئے

Saturday, 25 March, 2023

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89 مثبت کیسز سامنے آگئے۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد شرح 3.52 فیصد رہی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔پاکستان بھر میں کورونا کے 19 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔این سی او سی نے ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ رش والے مقامات، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *