بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.7°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان، مریم اورنگزیب

Tuesday, 8 April, 2025

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے اسمبلی کا وقت محدود کریں، طالب علموں کو گرمی سے بچا کی ہدایات جاری کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حاملہ خواتین، دل اور شوگر کے مریض احتیاط برتیں، دھوپ اور گرمی سے دور رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جانوروں کو سایہ دار جگہ پر رکھیں، پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائیں۔مریم اور نگزیب نے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ڈیسک قائم کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *