بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی،راسخ الٰہی کو اہلخانہ سمیت نوٹس جاری

Tuesday, 21 March, 2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے بیٹوں مونس الٰہی ، راسخ الہٰی سمیت دیگرفیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارےFIA نےمونس الٰہی اوران کی اہلیہ تحریم الٰہی،راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ زنیرہ الٰہی کو نوٹس جاری کر دیئےہیں۔
جن کے مطابق تمام شو کاز نوٹسزاینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جس میں FIA نے تمام ملزمان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی پراپرٹیز کی منی ٹریل اور ثبوت مانگے ہیں۔یاد رہے کہ عدالت نےدونوں بھائیوں کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس منجمدکرنےکےاحکامات جاری کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق عدالت کے حکم پر تمام شریک ملزمان کی تقریباً 10ارب روپےمالیت کی 17420 کنال اراضی اور تقریباً 22 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیےجا چکے ہیں. جبکہ بتایا یہ جا رہا ہے کہ ان تمام بینک اکاؤنٹس میں تقریباً ساڑھے تین ارب روپے بھیجے گئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *