بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 25 October 2026 | پاکستان: 16 جمادی الاول 1448

موسم سرما کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

Monday, 3 January, 2022

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد بچوں اور اساتذہ کی آمد شروع ہو گئی ہے، بچے اور اساتذہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ جا رہے ہیں تاہم پہلے روز حاضری معمول سے کچھ کم ہے۔

سکھر میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام اسکول کھل گئے ہیں، سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ حیدر آباد، میرپور خاص اور دیگر شہروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تدریسی عمل کا دوبارہ سے آغاز ہو گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *