بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

مہنگائی کا طوفان اور پنشن بوجھ

Tuesday, 4 July, 2023

سینٹر حافظ حسین احمد شروع سے مجھے پسند ہیں اور وہ بھی انور مقصود کی طرح لگی لپٹی کے بغیر بات کہہ دیتے ہیں انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون ناراض ہوتا ہے انکی دلچسپ باتیں بعد میں لکھوں گا پہلے کچھ اس طوفان کے بارے میںعرض کردوں جوآئی ایم سے کیے گئے حکومتی وعدے کے بعد آرہا ہے ملک میں اشیا کی قیمتوں کو پر لگنے کو ہیں جو عام آدمی کی دسترس سے نکل جائیں گی سب سے پہلے تو ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے حالانکہ عوام کو امید تھی کہ روس سے تیل پاکستان پہنچنے کے بعد سستا ہو جائیگا لیکن الٹ ہوگیاجبکہ اب وہ چیزیں بھی اب ایک عام انسان کی پہنچ سے دور نکل جائیں گی جو انکے بچوں کی سب سے بڑی عیاشی ہوتی تھی والدین بچوں کو ایک بوتل یا جوس کا ڈبہ پلا کر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے تھے کہ سستے میں انکی جان چھوٹ گئی جب سے آئی ایم ایف ہمیں قرضہ دینے پر راضی ہوا ہے تب سے اشیاءکی قیمتیں بڑھنے کی نوید سنائی جارہی ہے اور حکومت اس معاملہ میںمکمل خاموش ہے حکومت کو چاہیے کہ نئی قیمتوں کے حوالہ سے جو باتیں ہورہی ہے اس پر اپنا موقف دے تاکہ غریب لوگوں کو کچھ حوصلہ مل سکے اگر ایسا نہ ہوا تم ہم بغیر کسی وجہ کے قیمتیں بڑھادیں گے اور ہمارے ہاں تو روک ٹوک کا بھی نظام نہیں ہماری من مرضی کی قیمتیں ہوتی ہیں اس وقت اشیاءخردو نوش سمیت کچھ اور چیزوں کی نئی قیمتوں کے حوالہ سے باتیں چل رہی ہیں جسکے مطابق کوک سپرائیٹ ایک لیٹر کی ٹھنڈی بوتلیں 10 جولائی تک 160 روپے اور پھر 200 روپے کی ہوجائیگی جبکہ 2.5 لیٹر کوک اور سپرائیٹ جمبو فی بوتل 300 روپے ہونے کے سوفیصد امکان ہیں چینی فی کلو 180 روپے، گھی کشمیر 600 روپے، سپر کرنل اور کائنات چاول فی کلو 400 روپے سے لیکر 550 روپے تک ہونے کا امکان ہے سرف ایکسل ،ایریل، برائیٹ فی کلو کے پیکٹ 750 روپے تک جانے کا امکان ہے صابن کی چھوٹی ٹکیاں 120 روپے، میڈیم 180 جبکہ بڑی صابن 250 روپے تک جانے کے امکان ہیںاسی طرح کپڑے دھونے والے صابن گائے سوپ وغیرہ فی کلو 250 روپے، مولی سوپ فی کلو 350 روپے اور انعام سوپ 380 روپے فی کلو تک جانے کے امکان ہیں ماچس ایک عدد 10 روپے، ٹریٹ اور ریسر بلیڈ فی ایک عدد 15 روپے تک ہو جائیگا سوپر بسکٹ، ریو،کینڈی،ٹک، گالا لیمن,پینٹ پارٹی، پک وغیرہ (ہاف رول) 40 سے بڑھ کر 50 روپے ہونے کے امکان ہیں ہئیر کلر ایڈور 300 روپے جبکہ اولیویا 350 روپے اور بلیک روز 250 روپے اور بلینی کلر ساشہ فی عدد 110 روپے بڑھنے کے امکان ہیں شیمپو کی سب سے چھوٹی بوتل کم از کم 300 روپے، میڈیم 600 بڑی بوتل 1000 روپے جبکہ جمبو شیمپو 1800 روپے تک جانے کے امکان ہیںآیوڈین نمک کا پیکٹ 80 روپے فی کلو ہونے کے امکان ہیںباقی بھی تمام چیزیں کھانے پینے والی اور گھریلو استعمال اور پرسنل کئیر والی تمام چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے سو فیصد امکان ہیںاسی طرح کپڑے سوٹ اور شوز اور بچوں کی یونیفارم وردیاں اور اسٹیشنری وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جائے گا الیکٹرونکس کی تمام چیزیں جن میں موبائل فون ،فریج، فریزر ،اے سی، پنکھے، ائیر کولر اوون، واشنگ مشین اینڈ ڈرائیررز مشین اور واٹر ڈسپنسر وغیرہ کی قیمتوں میں ٹھیک ٹھاک اضافہ کیا جائے گا بجلی کا سامان، سویچ بٹن ،تاریں، بورڈ، انرجی سیور، بلب، کاپر وائینڈنگ تاریں، ڈی پی مین وغیرہ بھی سب مہنگے ہونگے کراکری وغیرہ تمام سلور سٹیل پتھر سیٹ گلاسسز اور پلاسٹک کے تمام برتن وغیرہ سب مہنگے ہوجائیںگے اور بچوں کو پلانے والا خشک دودھ اور لیکوڈ دودھ چائے بنانے والے اور تمام میڈیسن میڈیکل اسٹوز کی تمام چیزیںبھی مہنگی ہوں گی بچوں کے پیمپر، دودھ پلانے والے فیڈر، نپل چوسنیاں وغیرہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کا امکان ہے کنسٹرکشن کا سارا سامان یعنی سریا سیمنٹ بجری اینٹیں گارڈر ٹی آر دروازے کھڑکیاں سیلنگ پیلنگ اور تزئین وآرائش والی سب چیزوں کی قیمتوں میں زبردست مہنگائی ہونے جارہی ہے پانی کی گھریلو وائیرنگ، پائپ، ٹوٹیاں، واش بیسن، فلیش سیٹ ، واٹر پمپ، موٹریں اور جتنے بھی اوزار ضروریات زندگی میں استعمال ہوتے ہیں جن میں پلاس پیچ کس ٹیسٹر، ہتھوڑیاں، رینچ وغیرہ سب مہنگے ہوں گے تالے،کھڑکیاں اور دروازوں کی فٹنگ کیلئیے استعمال ہونے والی چیزیں کیل، قبضے جالیاں لوہے کی گرل جنگلے گیٹ وغیرہ سب مہنگے ہوں گے یو پی ایس بیٹیریاں وغیرہ بھی بہت ذیادہ مہنگے ہونے جارہے ہیں ٹوتھ پیسٹیں، ٹوتھ برش، ہئیر کلر اور کریمیں گولڈن پرل، صندل، ارینا، گولڈ، فائضہ، فیس فریش، ڈیو، فئیر اینڈ لولی اور تمام فیس واش اور پاو ¿ڈر وغیرہ سب مہنگے ہوجائیں گے ان تمام چیزوں کی قیمتوں میں نیا اضافہ 10 جولائی سے یا پہلے بھی متوقع ہے کیونکہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں 742 چیزوں کی قیمتوں میں اضافے پر ایگری منٹ ہوا ہے اس وقت ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ اس حکومت کا آئی ایم ایف سے کیا گیا بدترین معاہدہ ہے جو پاکستان کی 75 سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین قرض کا معاہدہ ہوا ہے جو پاکستانی عوام کیلئیے ایک موت کے سودے سے کم نہیں ہے اب کچھ باتیں سنیٹر حافظ حسین احمد کی جنکا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی و آئینی بحران کا حل وہیں ہے جہاں سے معاملات بگڑے ہیں مسئلہ تحریک انصاف اور اتحادی حکومت کا نہیں ڈوری اوپر سے الجھی ہوئی ہے اور وہیں سے ہی سلجھ سکتی ہے اور تب تک نہیں سلجھ سکتی جب تک وہ نہ چاہیں گے اس وقت ملکی صورتحال ایسی واضح ہے کہ عوام پر واضح نہیں رہی اورواضح کے لیے وضاحتیں احمقانہ فعل ہے پہلے صمد بانڈ چیزوں کو جوڑتا تھا اب حافظ بانڈنے جوڑ رکھا ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک وہ چاہیں گے اور جہاں سے معاملہ الجھا ہے وہیں سے سلجھایا جائےگا اس وقت سلیکشن ہورہی ہے نیوٹرل ہو کر دیکھے گا تو سلیکشن نظر آئے گا اور جب نیوٹرن دے کر دیکھے گا تو اڈیالہ نظر آئے گا مستقبل اسی کا ہوتا ہے جس کا ماضی ہو ہم تو آج تک پرائی شادیوں میں الجھے ہوئے ہیں ٹی وی چینلز پر جو ہیجانی کیفیت طاری کی جارہی ہے یہ اینکرز نیلام بازار کا شاخسانہ ہیں کوئی کسی کے لیے تو کچھ کسی کے لیے بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و آئینی بحران سے نکلنے کا حل انہی کے پاس ہے جہاں سے ڈوری الجھی ہے۔ آخر میں ایک اور بات کہ حکومت پنشن ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اگر ایسا ہوگیا تو پھر ریٹائرمنٹ کے بعد وہی بزرگ نظر آئیں گے جنہوں نے اپنی ملازمت میں دونوں ہاتھوں سے کمائی کی ہوگی خدارا بزرگوں کی زندگی جہنم بنانے کی بجائے انہیں سہولتیںدیں ملک بھر میں بزرگ شہریوں کو سفر ،رہائش ،علاج معالجہ ،قانونی امداد اور رہائش مفت دی جائے تاکہ انکے تجربے سے ہماری نوجوان نسل مستفید ہوسکے پنشن کو بوجھ نہ سمجھا جائے عوام پر سب سے بڑا بوجھ تو پروٹوکول ہے اشرافیہ کی مراعات، کرپشن اور انکا لاکھوں روپے کا سرکاری خرچہ بوجھ ہے فضول ترین وزارتیں بوجھ ہیں پنشن بوجھ نہیں ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں