بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

نگراں وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

Friday, 15 September, 2023

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے۔ پی آئی اے سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں اجلاس میں انوار الحق کاکڑ کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور وزارت نجکاری کے زیر نگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں