بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

Monday, 18 November, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات کردیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دے دی۔شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطوں کا حکم دے دیا۔دو روز پہلے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے وہ چھبیسویں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کے مشیر برائے قانون انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے،کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *