بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.7°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ

Monday, 20 March, 2023

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدن والوں کے لیے 50روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی سے ملاقاتیں کیں جس میں پٹرول پر موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی کے لیے 50روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لیے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں