بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Friday, 24 July 2026 | پاکستان: 10 صفر 1448

وزیراعظم کی اداروں کے کیخلاف بیرون ملک سے ہونے والی غلیظ مہم کی مذمت

Monday, 20 March, 2023

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے فوج اور اس کے سربراہ کیخلاف بیرون ملک سے ہونے والی غلیظ مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کیخلاف مہم ناقابل برداشت ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے۔ بیرون ملک رہنے والےمحب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سازش کا حصہ ہرگز نہ بنیں۔ عمران خان اداروں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرداخلہ ملک کے اندر غلیظ مہم چلانے والوں سے سختی سے نمٹیں۔ افراتفری، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر تعینات آرمی چیف کیخلاف ملک دشمن عناصرمہم چلا رہے ہیں۔ قوم اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *