بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.7°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

Friday, 3 March, 2023

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعظم نے جمعرات کو پیش آنے والے حادثے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی حادثے کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی۔کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کر کے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں