بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر دی رائٹ آنر ایبل اینجلا رینر کی ملاقات

Tuesday, 4 October, 2022

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر دی رائٹ آنر ایبل اینجلا رینر کی ملاقات وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر رائٹ آنر ایبل انجیلا رینر نے ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ واجد خان کے ہمراہ ملاقات کی۔محترمہ رینر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ زیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان عالمی کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی 16.5 ملین پاؤنڈ کی انسانی امداد پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان اور برطانیہ کی دیرینہ شراکت داری پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، دفاع، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے میں 1.6 ملین پاکستانیوں کے مثبت کردار کا خصوصی حوالہ دیا۔ لارڈ واجد نے وزیراعظم کو بتایا کہ برٹش پاکستانی حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے ساتھی پاکستانیوں کے لیے امداد اور بحالی کی کوششوں میں بہت زیادہ مصروف ہیں۔دورہ کرنے والے وفد نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں