بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

وکلا کی ہڑتال، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سڑکیں بند

Monday, 10 February, 2025

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلا کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کریں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان کی تمام بار کونسلز نے مشترکہ اعلامیے میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کو مسترد کر دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *