بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.7°C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 2 صفر 1448
ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

Thursday, 16 July, 2026

نیویارک :امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کو نجی طور پر پیغام دے کر خبردار کیا تھا کہ صدرٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر مذاکرات تک اپنی رسائی کا غلط استعمال کرکے اس سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پچھلے ماہ مذاکرات کےدوران ایرانی حکام نے نائب امریکی صدر کو خبردار کیا تھا کہ وٹکوف اور کشنر کی موجودگی دائمی ڈیل نہیں ہونے دے گی کیونکہ یہ دونوں ڈیل سے زیادہ اقتصادی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق ہیرا پھیری کے ذریعے بنائی گئی رقم کی مالیت جون تک 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی حکام کا یہ دعویٰ مستردکردیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ایرانی حکام نے اس بات پربھی اعتراض کیا تھا کہ وٹکوف اور کشنر اہم امور سے اسرائیلی وزیراعظم کو مسلسل آگاہ کررہے ہیں۔
امریکی اہلکار نے ایک اور ویب سائٹ کوبتایا تھا کہ مذاکرات شروع ہونے سے اب تک وٹکوف اورکشنر تقریباً ہر روز اسرائیلی وزیراعظم اور سربراہ موساد سےبات کرتے ہیں۔رپورٹ کےمطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے پہلے بھی ایرانی حکام نے امریکی صدر کیلئے ثالثوں کو تحریری دستاویز شواہد کے طور پر دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ صدرٹرمپ کے قریبی افراد ہی فنانشل مارکیٹ میں کارستانیاں دکھا رہےہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ ایرانی پروپیگنڈا قرار دے دی۔ تاہم نائب صدر کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایرانیوں نے یہ بات برملا کہی تھی کہ انہیں وٹکوف اورکشنر کی موجودگی پراعتراض ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *