بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 15 July 2026 | پاکستان: 1 صفر 1448
ٹرمپ کلا اگلے ہفتے ایران کے تمام بجلی گھر اور پل تباہ کرنے کی نئی دھمکی

ٹرمپ کلا اگلے ہفتے ایران کے تمام بجلی گھر اور پل تباہ کرنے کی نئی دھمکی

Wednesday, 15 July, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا ئیں گے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایران پر حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہہ دوں کہ بس بہت ہوگیا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے منگل کو ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایران پر معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے، ایران میں توانائی کے اہداف کو آخری مرحلے میں دیکھا جائے گا۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا اور مذاکرات پر آمادہ نہ ہو ئے تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایران کے تمام بجلی گھر اور تمام پل تباہ کر دیں گے۔ایران کو بری طرح نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنےکی صلاحیت باقی ہے،لیکن یہ بہت زیادہ نہیں ۔ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد ٹیکس لینے کے اعلان پر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لینے کا خیال ہی ان کے لیے ناپسندیدہ ہے، نہیں چاہتے کسی کو بھی آبنائے ہرمز کا ٹول لینا چاہیے۔ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خلیجی ریاستیں ٹول ٹیکس دینے کے بجائے امریکا میں سرمایا کاری کریں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *