بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

پارلیمنٹ ہائوس سے اراکین کی گرفتاریاں ، وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری

Thursday, 19 September, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پارلیمنٹ ہاس سے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے رکن اسمبلی زین قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا۔ سیکرٹری قومی اسمبلی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو 10 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا؟درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ ارکان اسمبلی کو 9 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *