پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پالیسی سطح کے مذاکرات میں شرح سود مزید نہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان آج مذاکرات کا آخری دن ہے اور ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بینکوں کے منافع پر 55 ارب روپے تک کا ونڈ فال ٹیکس لگانے پر اتفاق ہوا ہے، آئی ایم ایف شرط پر بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈ فال ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس مالی سال 2021 اور 2022 کیلئے لگایا جائے گا، بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس لگا کر آئندہ ماہ وصولی کی جائے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس لگانے کیلئے فنانس بل میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے تاہم وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری ضروری ہے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں